حیدرآباد۔20اگسٹ(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے
آج اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد کہا کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے
تاحال آندھرا پردیش کی مالی حالت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ اس بجٹ سے آندھرا پردیش کی مالی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا
ہے۔ انہوں نے اسکے لئے مرکزی حکومت سے خصوصی فنسڈ کی درخواست کی۔ انہوں نے
الزام لگایا کہ جب تک بد عنوانی ہوتی رہیگی اس وقت تک ترقی کا تصور نہیں
کیا جا سکتا ۔